محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے وصول ہونے نوٹس کو کمشنر اپیل کے روبرو چیلنج کرنے کا فیصلہ

بدھ 23 مئی 2018 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے وصول ہونے والے نوٹس کو کمشنر اپیل کے روبرو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے مالی سال 2016-17 ء میں رجسٹرہونے والی گاڑیوں سے ودہولڈنگ ٹیکس کم شرح میں وصول کیا جس سے سرکاری خزانے کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے جبکہ اس نوٹس کے جواب میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چار سالوں میں آٹھ ارب روپ کے ودہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کے پاس جمع کروایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :