لاہور،حمیرا ارشد شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے پھر فیملی کورٹ پہنچ گئیں

بدھ مئی 19:37

لاہور،حمیرا ارشد  شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے پھر فیملی کورٹ پہنچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کیلئے ایک مرتبہ پھر فیملی کورٹ پہنچ گئیں اور انہوں نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے اس سلسلے میں حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی خاطر احمد بٹ سے بار بار صلح کی لیکن وہ اب اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ عدالت ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرے تاکہ وہ اپنے شوہر احمد بٹ سے چھٹکارا حاصل کر سکے اور باقی زندگی کو سکون سے گزار سکے۔

متعلقہ عنوان :