اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ٹو پر ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ٹو پر ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ٹو پر ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح منصوبے کی سیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کیا مذکورہ ٹرین علی ٹائون سٹیشن سے چلائی گئی جو سکیم موڑ تک گئی اس دوران ٹرین نے تیرہ کلو میٹر کے فاصلے میں آٹھ اورنج لائن ٹرین سٹیشنز کو کراس کیا افتتاحی تقریب میں مذکورہ حلقے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی جسے خواجہ احمد حسان نے مدعو کررکھا تھا۔