سیکورٹی کے نام پر جی او آر فورسے ملحقہ آبادی خالی کرنے کے نوٹسز جاری

بدھ مئی 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پنجا ب حکومت نے سیکورٹی کے نام پر جی او آر فورسے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو آبادی خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جبکہ نوٹسز کی وصولی کے بعد آبادی کے مکین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ انہیں بے گھر ہونے کی بجائے گھروں میں رہنے دیں اور ان سے ماہانہ کرایہ وصول کرتے رہیں یہاں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آبادی میں چالیس سے پچاس گھر ہیں جن میں چالیس سے پچاس خاندان گزشتہ کئی کئی سال سے رہائش پذیر ہیں ان خاندان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر انہیں بے دخل کر دیاگیا تو ان کیلئے کسی اور جگہ گھر حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔