اپنے تحفظات کااحساس دلانے کیلئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے،سابق ایم پی اے کنول نعمان

بدھ 23 مئی 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے گزشتہ روز استعفیٰ دینے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کنول نعمان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تحفظات کااحساس دلانے کیلئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے آئندہ الیکشن میں وہ پارٹی ٹکٹ نہیں لیں گے لیکن پاکستان مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے پچھلی صفوں میں کھڑے ہو کر کام کرینگی گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے کنول نعمان نے کہا کہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور بطور اداکارہ انہوں نے ملک کے فنکاروں کیلئے کام کرنے کی کوشش کی ان کی خواہش تھی کہ تمام فنکاروں و فنکارائوں کیلئے خدمات کارڈ کا اجراء کیا جا سکے لیکن ان کی تمام کوششیں بیورو کریسی کی نظر ہوگئیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیورو کریسی آج بھی طاقتور اور بہت مضبوط ہے حکمران ان کے آگے کچھ بھی نہیں۔