بلدیہ عظمیٰ لاہور نے بلدیہ لاہور کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ان کی ملازمتوں پر مستقل کرنے کی بجائے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دیدی

بدھ 23 مئی 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے بلدیہ لاہور کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ان کی ملازمتوں پر مستقل کرنے کی بجائے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دیدی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے تاہم بلدیہ لاہور کے کنٹریکٹ ملازمین نے اس نوٹیفکیشن کے باعث خوشی کی بجائے مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اس سلسلے میں بلدیہ لاہور کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ لارڈ میئر بلدیہ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ وہ انہیں مستقل کرینگے لیکن مبشر جاوید نے ایک لارڈ میئر کا کردار اداکرنے کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے منشی ہونے کا کردار ادا کیا ہے۔