شکرگڑھ ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی شدید گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ

بھارت نے دورمار کرنے والے گولے استعمال کئے ۔ درجن بھر گولے چک امرو تک آ کر گرے ۔ایک شہری شہید متعدد زخمی مارکیٹیس دکانیں بند ۔کاروبار ٹھپ۔ سرحدی مکینوں کی نقل مکانی

بدھ 23 مئی 2018 19:51

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) شکرگڑھ ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی شدید گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ ۔ بھارت نے دورمار کرنے والے گولے استعمال کئے ۔ درجن بھر گولے چک امرو تک آ کر گرے ۔ایک شہری شہید متعدد زخمی مارکیٹیس دکانیں بند ۔کاروبار ٹھپ۔ سرحدی مکینوں کی نقل مکانی ۔بھارت نے کل دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا گذشتہ رات وقفے وقفے سے بھارت بلا اشتعال فائرنگ ارو گولے برساتا رہا بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا گذشتہ روز علی الصبح بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو مسلسل 5گھنٹے جاری رہا رینجرز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا بھارت کے گولے سے ٹمبر چک کا مستری عبدالغفار بابو چک امرو میں آتا ہوا شہید ہو گیا جبکہ چک امرو کا سلامت علی دکاندار شدید زخمی ہوگیا چک امرو کی مارکیٹس دکانیں پچھلے تین روز سے مسلسل بند ہیں جبکہ متعدد سرحدی علاقے خالی ہوگئے بھارت نے سلیائیں ۔

(جاری ہے)

بلٹوئی۔چک امرو ۔تغل پور ۔ چتر۔ کرول۔ ننگل۔بھگوال پور ۔ ابیال ۔ ٹھاکر پور ۔ بیکا چک ۔ گجگال ۔ سکھوچک ۔ ٹمبر چک ۔ سکمال ۔ چک ناہرہ۔نگروٹہ ۔ اگور ۔ بھوپال پور و دیگر مقامات کو نشانہ بنایا نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی رینجرز نے موثر کارروائی کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا انتظامیہ نی3 امدادی کیمپ لگا دئیے جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں شلٹر ہائوس دئیے جائیں جسکا وعدہ بھی کیا گیا تھا