بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے رینجرز کے جوان کو پورے فوجی اعزا ز کی ساتھ سپرد خاک

بدھ 23 مئی 2018 19:51

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے رینجرز کے جوان کو پورے فوجی اعزا ز کی ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شہید کی نماز جنازہ میں آرمی کے افسران سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی گذشتہ روزبھارتی فورسز کی شکرگڑھ سیکٹر پر فائرنگ سے رینجرز کا ایک جوان لانس نائک محمد شاہد شہید ہوگیاشہید اہلکار محمد شاہد شکرگڑھ کے نواحی گاؤں پھگواڑی کا رہائشی تھا جسے پورے فوجی اعزاز کے سپرد خاک کر دیا گیا شہید کا جنازہ اٹھا تو فضا پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی