غداری کا الزام توہین آمیز،نوازشریف ملک سے غداری کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے ،زیشان نقوی

مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا،مسلم لیگ (ن)آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی،ڈپٹی میئراسلام آباد

بدھ 23 مئی 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی نے کہاہے کہ قائدمیاں نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کانظریہ ہے،مخالفین جتناچاہئیں سازشیں کرلیںاور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیاب نہیں ہونگے، میاں نوازشریف کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرکے اُن کی حب الوطنی کو ختم نہیں کیاجاسکتا،پہلے بھی مشکلات سے سرخروہوئے آئندہ بھی سرخروہونگے۔

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایاہے،اُن پر غداری کا الزام لگاناتوہین آمیز عمل ہے،میاں نوازشریف کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ملک کے 21کروڑعوام اس سازش کو ناکام بنادیں گے،مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہرالیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما زیشان نقوی نے مزید کہاکہ ورثے میں ملے معاشی مسائل سے قوم کو نجات دلانے کاکریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوجاناہے،،قائدمیاں نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے دن رات عوامی خدمت کی اورملک کو اندھیروں سے نکالا اورروشن پاکستان کی بنیاد رکھی،یہ خدمت مخالفین کو ہضم نہیںہورہی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا اورالیکشن 2018ء میں کامیاب ہو کرپاکستان مسلم لیگ(ن) ہی حکومت بنائے گی اور عوامی خدمت جاری رکھے گی۔