نواز شریف نے احتساب عدالت میں 1999ء سے 2017ء تک تمام واقعات بیانات کی شکل میں قلمبند کروائے

بدھ 23 مئی 2018 19:51

نواز شریف نے احتساب عدالت میں 1999ء سے 2017ء تک تمام واقعات بیانات کی شکل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا بیان انہوں نے 1999ء سے شروع کیا اور 2017ء تک تمام واقعات بیان کرتے رہے بیان اردو میں قلمبند کروا رہے تھے ابھی آدھے صفحات تک پہنچے تھے کے احتساب جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ اس مقدمے سے منسلک باتیں کریں اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارف نے عدالت کوبتایا کہ یہ جو بیان پڑھ رہے ہیں یہ سارا اسی سلسلے کی کڑی ہیں نواز شریف نے اپنے بیان جاری رکھا اور تقریباً دو گھنٹے میں انہوں نے اپنا بیان مکمل کردیا ہی ۔