کاہنہ سستارمضان بازارسروس روڑپر لگادیاگیا،شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا

بدھ 23 مئی 2018 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) کاہنہ سستارمضان بازارمین فیروزپورروڑانتہائی مصروف کاچھاچوک، ماڈل مارکیٹ جو تاحال خالی پڑی ہے کے باہرسروس روڑپر لگادیاگیاہے،راستہ بند ہونے سے شہریوں کوآنے جانے میںشدیدمشکلات کاسامناہے۔سروس روڑبند ہونے کے باعث شہری مین فیروزپورروڑپرمخالف سمت میں سفرکرتے ہیں جوحادثات کی وجہ بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک عوامی سروے کے دوران90 فیصد شہریوں نے سستارمضان بازارغیرضروری،غیرتسلی بخش اوربدانتظامی قراردیدیا۔شہریوں کاکہناتھاکہ انتہائی کم آئٹمزکی دستیابی ،ناقص معیاراورقیمتیں عام بازارسے ملتی جلتی ہیں۔سستے رمضان بازاروالی قیمتوں میں ہی عام بازارسے اشیاء خوردونوش مل جاتی ہیں تولوگ کس لئے سستے رمضان بازارجائیں ۔شہریوں کاکہناتھاکہ حکومت عوام کے ساتھ مخلص ہے توساراسال عام بازروں میں قیمتوں کوکنٹرول کرے اورمعیارکوبہتربنائے تاکہ رمضان المبارک میں الگ سے سستے بازارلگانے پرکروڑوں خرچ نہ کرنے پڑیں

متعلقہ عنوان :