الیکشن 2018ء کی آمد آمد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات کے انعقاد کے حوالے تیاریاں پورے زور و شور کے ساتھ جاری

بدھ 23 مئی 2018 19:59

الیکشن 2018ء کی آمد آمد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات کے انعقاد ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) الیکشن 2018ء کی آمد آمد ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات کے انعقاد کے حوالے تیاریاں پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے انعقاد کیلئے ریٹرننگ آفیسرز ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ز و دیگر پولنگ عملہ کی تقرریاں کی جاچکی ہیں الیکشن کمیشن کے حکم پر الیکشن افسران کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جارہا ہے اور سرکاری محکموں سے گاڑیاں لینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران سے گاڑیاں لے کر ریٹرننگ افسران کو دی جارہی ہیں جبکہ الیکشن ڈے کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کی موجودگی یقینی بنائی جارہی ہے