وفاقی پو لیس کی جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں

16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 670گر ام چرس، 380گر ام ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

بدھ مئی 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وفاقی پو لیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 670گر ام چرس، 380گر ام ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے جبکہبھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے 42پیشہ ور بھکاریو ںکے خلاف کا رروائی عمل میں لا تے ہوئے انہیں تھانے منتقل کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ نو ن کے علا قہ ڈہو ک ملیا ر پر انی آ باد ی کے رہا ئشی ملزم محمد رمضا ن بٹ نے اپنی بیو ی کو نشہ آ و رگو لیا ں دیکر بعد میں گلے میں رسی کا پھند ا ڈال کر قتل کر دیا تھا مقامی پولیس نے کا رروائی ضا بطہ عمل میں لا تے ہو ئے ملزم محمد رمضا ن کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تھا نہ آبپا رہ پولیس نے ملزم محمد وقار اورسنیل یو سف سے 350 گر ام چرس ،،تھانہ بہارہ کہو پو لیس نے گرفتارملزم محمد ارشد سے 12بو ر رپیٹر گن معہ ایمو نیشن ، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دو ملزمات بشرٰی بی بی اور نذ یر اں بی بی سے 380گر ام ہیر وئن ، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم شاہ روم سے 240گر ام چرس بر آمد کرلی جبکہ بغیر اجازت سلنڈروں میں گیس فلنگ کر نے پر دو ملزمان عثمان خا ن اور الطا ف حسین جبکہ تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم منور حسین اورتھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم محمد منور کو گرفتار کر لیا ۔

تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم عمیر حسین سے 130گر ام چرس ، تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی شاہد منیر نے دو ملزمان با بر علی اورسے پسٹل 30بور اور چوری میں ملوث ملزم رحمت علی کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم فخر عالم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لئے گئے ہیں جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نی42پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :