بلوچستان ہائیکورٹ میں حلقہ بندی سے متعلق کیس کی سماعت

الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

بدھ 23 مئی 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں حلقہ بندی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی بلوچستان ہائیکورٹ میں رکن اسمبلی مجید اچکزئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردئیے گئے مجید اچکزئی کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی حلقہ بندی کیس کی سماعت 28 مئی تک کیلئے ملتوی کردی رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی نے قلعہ عبداللہ اور گلستان کے حلقوں کو ایک حلقہ بنانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔