کوئٹہ، حلقہ بندیوں کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواستیں دا ئر

کیس کی سماعت 28 مئی کو ہوگی

بدھ 23 مئی 2018 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) بلوچستان کے ارکان اسمبلی و سیاسی رہنمائوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکر دی درخواست گزاروں میں رکن قومی اسمبلی کمال خان بنگلزئی، رکن صوبائی اسمبلی طارق مگسی، مجید اچکزئی ،سابق سینیٹر سیف اللہ مگسی، سیاسی رہنما نصیر شاہوانی، اسلم مگسی و دیگر بھی درخواست گزاروں میں شامل ہے ایڈووکیٹ جنرل رئوف عطا ء ایڈووکیٹ، ارباب طاہر ایڈوکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ، شاہ محمد جتوئی ایڈوکیٹ و دیگر کیسز کی پیروی کی عدالت نے درخواستوں پر الیکشن کمیشن اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت پر جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ینچ کرے گا الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کیس کی سماعت 28 مئی کو ہوگی۔