احتساب عدالت کوئٹہ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ،ملزمان پیش ہوگئے

دو گواہان استغاثہ کے بیانات قلمبند، جرح مکمل

بدھ 23 مئی 2018 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے گرفتار سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان برضمانت عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران دو گواہان استغاثہ کے بیانات قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی ملزم طلعت اسحاق اور دیگر ملزمان پر آمدن سے زئد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :