احتساب عدالت کوئٹہ میں کیسکو چوری کیس میں ملزم کی استثنیٰ کی درخواست منظور

بدھ 23 مئی 2018 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں کیسکو چوری کیس میں لائن سپریٹنڈنٹ کیسکو سرمست قلندر و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ملزم اسداللہ میمن کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا عدالت نے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی گئی ۔