احتساب عدالت کوئٹہ میں سرکاری گندم خرد برد کیس کی سماعت

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر راشن تاج محمد کا بیان قلمبند، جرح مکمل کرلی گئی

بدھ مئی 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم خرد برس کیس میں سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ سابق سیکریٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی بھی عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتii کے جج پذیر بلوچ نے سرکاری گندم خرد برد کیس کی سماعت کی ہوئی سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ سابق سیکریٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران سابق ڈپٹی ڈائریکٹر راشن تاج محمد کا بیان قلمبند، جرح مکمل کرلی گئی عدالت نے ریفرنس پر سماعت 4 جون تک ملتوی کردی گئی سابق صوبائی وزیر خوراک و دیگر ملزمان پر 46 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی گندم غبن کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :