قلات لیویز کی کاروائی اغوا برائے تاوان میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 23 مئی 2018 20:13

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قلات لیویز کی کاروائی اغوا برائے تاوان میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا اسسٹنٹ کمشنر قلات عبدالستار مینگل کے مطابق قلات لیویز کو خفیہ اطلاع ملی کہ خالق آباد لیویز کو اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم غازی خان ولد محمد نور چھپر میں خفیہ مقام پر چھپا ہوا ہے جس پر لیویز کی خصوصی ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم کے خفیہ مقام پر چھاپہ مارا جہان سے ملزم غازی خان کو گرفتار کر کے خالق آباد لیویز کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش خالق آباد لیویز کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :