کوہنگ اور گردنواح میں آوارہ کتوں بہتات ، شہریوں کی زندگی شدید مشکلات کا سامنا

بدھ مئی 20:13

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) کوہنگ قلات کے رہائشی حفظ الرحمان مقصود احمد محمود احمد اوردیگر نے کہاہے کہ کوہنگ اور گردنواح میں آوارہ کتوں بہتات سے شہریوں کی زندگی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تاہے آوارہ کتوں کے غول کے غول گلیوں میں پھر تا رہتا ہیں جو کسی بھی وقت شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہیں انہوں نے کہا ہیکہ کلی کوہنگ اور گردنواح میں آوارہ کتوں کو تعداد خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہیں اور اب ان کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے آوارہ کتے اب گھر وں کے اندر داخل ہونے لگے ہیں جس سے شہریوں میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہیں انہوں نے کہا کہ ہیکہ کئی عرصہ سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے انہیں تلف نہ کرنے سے ان کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہیں جو کسی بھی وقت شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں انہوں نے میونسپل کمیٹی قلات سے مطالبہ کیا ہیکہ کوہنگ اور گردنواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :