مائیک ہیسن، بلینڈا کلارک اور کائل کوئٹزر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کمیٹی میں شامل

بلینڈا کلارک کو کلیری کونر کی جگہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کونر کی تیسری تین سالہ مدت ختم ہو گئی ہے، آئی سی سی

بدھ 23 مئی 2018 20:20

مائیک ہیسن، بلینڈا کلارک اور کائل کوئٹزر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کمیٹی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) نیوزی لینڈ کوچ مائیک ہیس، سابق آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان بلینڈا کلارک اور سکاٹش قائد کائل کوئٹزر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کمیٹی میں شامل کر لیا گیا، تینوں تین برس تک کمیٹی میں فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلینڈا کلارک کو کلیری کونر کی جگہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کونر کی تیسری تین سالہ مدت ختم ہو گئی ہے، ہیسن نے ڈیرن لی مین کی جگہ سنبھالی ہے، لی مین آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کے بعد پوزیشن کیلئے اہل نہیں رہے تھے جبکہ کوئٹزر کو کیون اوبرائن کی جگہ ایسوسی ایٹ ممبرز کے نمائندے کے طور پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، آئرلینڈ کو آئی سی سی کی مستقل رکنیت مل گئی ہے جس کی وجہ سے اوبرائن ایسوسی ایٹ ممبرز کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے تھے۔

آئی سی سی کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو ممبئی میں منعقد ہو گا جس میں 2019ئ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پلیئنگ کنڈیشنز، ٹاس ختم کرنے اور ڈے اینڈ نائٹ میچز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :