وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آگیا

بدھ 23 مئی 2018 20:20

وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آگیا
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آگیا اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ براڈ پاکستان کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، انہیں اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے، وسیم اکرم نے 414 اور براڈ نے 410 وکٹیں لے رکھی ہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے لارڈرز میں شروع ہو گا۔۔