اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹیسٹ میچز، 228 ایک روزہ میچز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد اب وقت ہے کہ ان کی جگہ کسی نوجوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے، سابق جنوبی افریقی کپتان ’میں نے یہ تلخ فیصلہ لینے کے لیے کافی وقت لیا ، اس کے بارے میں کافی دنوں تک سوچا، تاہم میں اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا، جبکہ میں ابھی بھی بہتر کھیل پیش کر رہا ہوں، پیغام

بدھ مئی 20:20

اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ..
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ 114 ٹیسٹ میچز، 228 ایک روزہ میچز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد اب وقت ہے کہ ان کی جگہ کسی نوجوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا وقت پورا کر لیا ہے، اور حقیقت تو یہ ہے کہ میں تھک چکا ہوں۔سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ تلخ فیصلہ لینے کے لیے کافی وقت لیا اور اس کے بارے میں کافی دنوں تک سوچا، تاہم میں اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا، جبکہ میں ابھی بھی بہتر کھیل پیش کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا سے (ٹیسٹ سیریز) جیتنے کے بعد میں محسوس کر رہا ہوں یہ اپنے آپ کو ٹیم سے علیحدہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ’میں اپنی ٹیم کے تمام کوچز، اسٹاف ممبران اور بالخصوص کھلاڑیوں کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے میری اپنے پورے کیریئر کے دوران بھرپور حمایت کی تھی۔انہوں نے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور پوری دنیا میں اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی عزت پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔تاہم انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کلب کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے، اور ان کی نیک خواہشات فاف ڈیوپلیسی اور جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ ہیں۔۔