سیاسی مفادات کیلئے اعلی اخلاقی اقدار کی دھجیاںبکھیرنے والے رہنما نہیں بلکہ رہزن ہیں ،ریاض حسین شاہ

آج قوم کو سیاسی گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے،وفود سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 20:20

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کیلئے اعلی اخلاقی اقدار کی دھجیاںبکھیرنے والے رہنما نہیں بلکہ رہزن ہیں آج قوم کو سیاسی گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ایسے میںضرورت ا س امر کی ہے کہ قرآن پاک اور معلم کائنات رسول پاک کے اسوہ حسنہ سے رہنمائی لے کر قوم کواندھیروں اورنفسانفسی کی دلدل سے نکالا جائے ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے سے قرآن و حدیث کے اجالے عام کرنے کیلئے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے دو ماہ کے دورانیے پرمختصر ریفریشرکورسزشرو ع کئے جارہے جس کادائرہ پورے ملک میںبڑھایا جائیگاان خیالات کا اظہار انھو ںنے اسلام آبادو لاہورسے ملاقات کیلئے آئے ہوئے علما ومشایخ عظام اورطلباکیوفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ سیدریاض حسین شاہ نے کہا کہ ہم قرآن وحدیث کے اجالے عام کرنے کیلئے مساجدسے لے کرتعلیمی اداروں، گھروں ، میں قرآن وحدیث باترجمہ اورتفسیرپڑھانے کیلئیریفریشر کورسز شروع کرا رہے ہیںاس کیلئے اہل سنت کی تمام مذہبی جماعتوںکواعتماد میں لیا جارہا ہے ہرمسجد میں جید عالم دین کی نگرانی میں قرآن پاک کا ترجمہ وتفسیرسکھائی جائے گی احادیث کادرس دیاجائیگ ا اس کیلئے دس لاکھ افراد کو ان ریفریشر کورسزمیں باقاعدہ شامل کیا جائیگاانھوں نے کہاکہ ہرعالم دین مساجد میں یہ ریفریشر کورس کرائے گا انھوںنے کہا کہ اخلاقی پستی سے نکلنے کاواحدراستہ قرآن وسنت سے تعلق مضبوط کرنے میںہے جب ہم قرآن وسنت کے پیغام کوسمجھ جائیں گے تویہی انقلاب ہوگاا اور آج عصر حاضر کا تقاضا بھی یہی ہے کہ قرآن وسنت کے نور کوبکھیر کرمفادات،خودغرضی اورکرپشن جہالت کی تاریکوں سے نجات حاصل کرکے صبح نوکی بنیادرکھی جائے