صوبائی حکومت کی آئینی مدت میں 4دن رہ جانے کے باعث ایم پی اے ہاسٹل ویران

بدھ 23 مئی 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) صوبائی حکومت کی آئینی مدت میں 4دن رہ جانے کے باعث ایم پی اے ہاسٹل ویران ہو کر رہ گیا ہے ایم پی اے ہاسٹل پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے اس کے استعمال شروع کردیا ہے خیبرپختونخوا اسمبلی کی آئینی مدت اٹھائیس مئی کومکمل ہو جائیگی اراکین اسمبلی ،وزراء نے ایم پی اے ہاسٹل سے اپنے ذاتی سامان کی منتقلی شروع کردی تھی رمضان المبارک سے قبل ہی بیشتر اراکین نے اپنے کمرے خالی کردیئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ رمضان المبارک کے دوران بھی بیشتر ایم پی ایز نے اپنا ذاتی سامان منتقل کیاہے اورایم پی اے ہاسٹل مجموعی طورپر خالی ہوگیا ہے زیادہ تر ایم پی ایز اوروزراء نے ایم پی اے ہاسٹل سے اپنے واجبات کی کلیرنس بھی کردی ہیں ۔وزراء کی جانب سے بھی سرکاری رہائش گاہوںکوخالی کرنا شروع کردیا ہے بیشتر ایم پی ایز نے اپنی سیکورٹی بھی واپس کرنا شروع کردی ہے ۔ ایم پی اے ہاسٹل خالی ہونے کے بعد ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ایم پی ایزکے کمروں میں اے سی لگا کر ڈیوٹی کے بعد سو جاتے ہیں۔