پشاور، نگران صوبہ کا آئندہ مالی سال 2018-19کے چار ماہ کا بجٹ پیش کریگی

بدھ 23 مئی 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) صوبائی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے پر نگران صوبائی حکومت آئندہ مالی سال 2018-19کے چار ماہ کا بجٹ پیش کریگی خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے اور گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کااجلاس بھی منسوخ کردیا تھا نگران حکومت آئندہ مالی سال کے چار ماہ کے لئے بجٹ جاری کریگی ۔

(جاری ہے)

جو کہ نگران کابینہ ہی اس کی منظوری دیگی ۔ اخراجات جاریہ میں تسلسل برقرار رکھنے کے لئے یہ ہو گا ۔جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کااجراء نئی منتخب حکومت آئندہ سال کے بقایا عرصہ کے لئے بجٹ پیش کریگی ۔ مالی سال کا بجٹ تیس جون کو نافذ العمل ہے تاہم جون میں ہی آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا بھی آئینی تقاضاہے جسے پورا کرنے کے لئے نگران حکومت چار ماہ کے لئے بجٹ جاری کریگی ۔