نوجوان لڑکیوں بالخصوص طا لبات کو ہنر مند ، با اعتماد ، ذمہ دار اور محب الوطن شہری بنانے کیلئے گر لزگائیڈز پاکستان کا کردار بہت اہم ہے،سردار مسعود خان

بدھ 23 مئی 2018 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں بالخصوص طا لبات کو ہنر مند ، با اعتماد ، ذمہ دار اور محب الوطن شہری بنانے کے لئے گر لزگائیڈز پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرنزہت صادق نیشنل کمشنر پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن (PGGA)سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آج یہاں ایوان صدر جموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر سے ملاقات کی ۔

سینٹر نزہت صادق نے صدر کو پاکستان اورآزادکشمیر کے اندر پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن (PGGA)کی کارگردگی اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلا بریفینگ دی ۔ انہوں نے صدر کو بتایا کہ آزادکشمیر کی گرلزگائیڈز انتہائی متحرک طریقے سے مختلف ورکشاپوں اور تربیتی کورسز میں حصہ لیتی ہیںصدر نے اس امر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ اس سال 23مارچ کے موقع پر آزادکشمیر کی 70طالبات نے نہ صرف شرکت کی بلکہ قومی گرلز گائیڈز پریڈ کی سرپرستی بھی کی سنیٹر نزہت صادق نے صدر کو آزادکشمیر میں پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن (PGGA)کو درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور صدر کو آزاد کشمیر میں متوازی گرلز گائیڈز باڈی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

صدر نے انہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی صدر نے پاکستان گرلز گائیڈزایسوسی ایشن (PGGA)کی اعلی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ PGGAکی جانب سے طالبات کو تربیتی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جن سے کمیونٹی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :