دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ مارنا پی ٹی آئی کے نعیم الحق کی تھپڑ اخلاقی اور غیر سیاسی سوچ ہے،قمر زمان کائرہ،چوہدری جعفر

بدھ 23 مئی 2018 20:33

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ مارنا پی ٹی آئی کے نعیم الحق کی تھپڑ اخلاقی اور غیر سیاسی سوچ ہے ۔ غیر اخلاقی جملے گالی گلوچ تک پہنچتے ہیں ۔ نعیم الحق کی اس غیر اخلاقی حرکت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ یہ بات صدر پی پی پی پنجاب چوہدری قمر زمان کائرہ ، وفاقی وزیر چوہدری جعفر اور چوہدری عابد رضا ایم این اے مسلم لیگ (ن) نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیاست میں برداشت کا کلچر ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

عدم برداشت ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دے ہے۔ ہمارا دین بھی ہمیں برداشت کا سبق دیتا ہے ۔ اور پھر ماہِ رمضان جیسے مقدس مہینے میں تواور زیادہ برداشت اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے ہم پی ٹی آئی کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نعیم الحق فوری طور پر معافی مانگے اور اپنی غلطی کو تسلیم کریں۔ نعیم الحق اپنی اس غیر اخلاقی غیر جمہوری حرکت پر فی الفور معافی مانگیں اور اگر سیاست میں عدم برداشت کی فضا برقرار نہ رہی تو یہ ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو گا۔ بہتر یہی ہے کہ