کرک میں انتخابات 2018کیلئے ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری

بدھ مئی 20:38

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) کرک میں انتخابات 2018کیلئے ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک نے آر اوز اور اے آر اوز سے حلف لے لیا اس حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک رجب علی کی سربراہی میں سیشن کورٹ کرک میں ہوا جس میں کرک کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں کیلئے آر اوز ، اے آر اوز کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 34کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کرک لیاقت علی ریٹرننگ آفیسر ، گور نمنٹ ہائیر سکنڈری سکول تپی کندہ کے پرنسپل محمد زبیر خٹک اور اے ایس ڈی ای او سجاد اقلیم اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران ہونگے اسی طرح صوبائی حلقہ PK85کیلئے سول جج تھری کرک ندیم اختر ریٹرننگ جبکہ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر تخت نصرتی عتیق الرحمان و تحصیل میونسپل آفیسر وحید خان اسسٹنٹ ریٹرننگ آ فیسرز کے فرائض سر انجام دینگے حلقہ PK86کیلئے سول جج فسٹ تخت نصرتی محمد حیات خان ریٹرننگ اور تحصیلدار تخت نصرتی محمد خالد و اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حسین اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران کی حیثیت سے الیکشن کو سپر وائز کرینگے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں الیکشن آفیسر کرک اسلم خان مروت بھی شریک ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے جملہ آر اوز اور اے آر اوز کو متعلقہ حدود میں انتخابات کے حوالے سے بھرپور تیاریوں کا ٹاسک بھی سپرد کیا جو پولنگ سٹیشن ، بولنگ بوتھ کے انتخاب سمیت وہا ں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرکاری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائینگے ۔