لیسکو کے تمام ریجن میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا جائے، چیف ایگزیکٹو لیسکو
بدھ 23 مئی 2018 20:52
(جاری ہے)
چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک میں اب تک لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے اور لیسکو کے تمام گھریلو صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ لیسکو ریجن میں مسلسل چلنے والی صنعتوں اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے پرائم صارفین کو مسلسل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
جی ایم آپریشن چوہدری محمد انور نے رمضان کے دوران کئے گئے اقدامات کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیسکو کی مختلف ڈویژنز اور سب ڈویثرنز میں اضافی ٹرانسفارمر ز کی ٹرالیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ لیسکو اسٹور میں مختلف استعداد کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر بھی موجود ہیں اور لیسکو کے بھرپور کوشش ہوگی کہ موسم گرما، بالخصوص رمضان المبارک کے دوران صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ لیسکو ہیڈ کوارٹر میں جبکہ تمام سپرٹینڈنگ انجینیئرز اپنے سرکلز کے دفاتر میں بجلی کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بجلی سے متعلق انفرادی شکایات کے سلسلے میں لیسکو کا فیلڈ سٹاف پوری طرح سے متحرک ہے اور کسی بھی قسم کی شکایت کا فی الفور ازالہ کیا جا رہا ہے۔لیسکو کے ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے اپنے علاقے کے شکایات دفاتر، وزارت پانی و بجلی کے وفاقی شکایات سیل کے نمبرز 051-9204430, 051-9206834اور 051-9103888 کے ساتھ ساتھ فیڈرل کمپلینٹ سیل کی ویب سائیٹ www.mowp.gov.pkپر آن لائن بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.