جان اسنر، لاجووچ اور کیمرون نورائے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 23 مئی 2018 20:52

جان اسنر، لاجووچ اور کیمرون نورائے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جان اسنر، لاجووچ اور کیمرون نورائے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لیون اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلبٹ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی اسنر نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، سربین کھلاڑی لاجووچ بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ہورنسکائی کو شکست فاش سے دوچار کیا، برطانیہ کے کیمرون نورائے نے جرمن کھلاڑی مارٹرر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :