الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

بدھ مئی 20:54

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لئے پولنگ سکیم کا مسودہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پولنگ سکیم میں حلقہ بندیوں کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشنوں ،وہاں موجودپولنگ بوتھ اور ہر پولنگ اسٹیشن کے رائے دہندگان کی تعداد کی تفصیل موجود ہے۔ پولنگ سکیم وفاقی دارالحکومت ،،پنجاب ،،سندھ،، بلوچستان ،،خیبرپختونخوا ہ اور فاٹا کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔