وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،چھ منشیات فروشوں سمیت16ملزمان گرفتار

بدھ 23 مئی 2018 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پو لیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران6منشیا ت فروشوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 670گر ام چرس، 380گر ام ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے 42پیشہ ور بھکاریو ںکے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م افسران کو ہدایا ت جا ر ی کی کہ بھکا ریو ں کے خلاف شہر بھر میں کا رروائی میں مزید تیز لا ئی جا ئے ، مساجد امام با ر گا ہو ںسمیت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ نو ن کے علا قہ ڈہو ک ملیا ر پر انی آ باد ی کے رہا ئشی ملزم محمد رمضا ن بٹ ولد غلا م رسول سکنہ محلہ ڈہو ک مو ہر ی نے اپنی بیو ی کو نشہ آ و رگو لیا ں دیکر بعد میں گلے میں رسی کا پھند ا ڈال کر قتل کر دیا تھا ، مقامی پولیس نے کا رروائی ضا بطہ عمل میں لا تے ہو ئے ملزم محمد رمضا ن کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ آبپا رہ پولیس کے سب انسپکٹرمیا ں خان نے ملزم محمد وقار سے 150گر ام چرس بر آمد کرلی۔

جبکہ سب انسپکٹر طا لب حسین نے ملزم سنیل یو سف سے 150گر ام چرس بر آمد کرلی، تھانہ بہارہ کہو پو لیس کے سب انسپکٹرسیف اللہ نے گرفتارملزم محمد ارشد سے 12بو ر رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو از اور عالمگیر خان معہ پولیس ٹیم نے دو ملزمات بشرٰی بی بی اور نذ یر اں بی بی سے 380گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر خضر حیا ت نے ملزم شاہ روم سے 240گر ام چرس بر آمد کرلی،جبکہ سب انسپکٹر زاہد اختر اور خضر حیا ت نے بغیر اجازت سلنڈروں میں گیس فلنگ کر نے پر دو ملزمان عثمان خا ن اور الطا ف حسین کو گرفتار کر لیا،تھا نہ رمنا پولیس کے انسپکٹر گلزار احمد نے ملزم عمیر حسین سے 130گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی شاہد منیر نے دو ملزمان با بر علی اورسے پسٹل 30بور اور چوری میں ملوث ملزم رحمت علی کو گرفتار کر لیا، تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی ندیم طا ہر نے ملزم منور حسین کو بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی اذکا ر حسین نے ملزم فخر عالم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی شبیر احمد نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم محمد منور کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نی42پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میںلا ئی جا ئیں ، شہر بھر میںمساجد امام با ر گا ہو ں سمیت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم غفلت یا لا پر وائی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :