نوازشریف نے آج بتا دیا،کیوں نکالا،کس نے نکالا؟ مریم نواز
1999ءمیں جب مارشل لاء لگا،تو جرنیلوں نے کہا استعفیٰ دے دو،نوازشریف نے انکار کردیا، نوازشریف نے تب بھی ووٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے دیا۔ اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 18:44
(جاری ہے)
پاناما میں 400 لوگوں کا نام آیا لیکن ان میں کسی نے ایک بھی پیشی نہیں بھگتی۔
انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں نکلا تو اقامہ لے کر آگئے۔نوازشریف کو کہا گیا کہ تم پانے بیٹے سے خیالی تنخواہ لے سکتے تھے لیکن کیوں نہیں لی۔چلووزیراعظم ہاؤس سے بھی نکلو۔ وزیراعظم ہاؤس سے نکالا پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی نکال دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ 1999میں جب مارشل لاء لگایا گیا تواٹک قلعے میں جرنیلوں نے کہا کہ استعفیٰ دے دو۔ نوازشریف نے کہاکہ استعفیٰ نہیں دوں گا۔ نوازشریف نے تب بھی ووٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے دیا۔نوازشریف نے تب بھی عوام کی محبت کا ثبوت دیا۔ آج بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف نے آج بتا دیا کہ ان کو کیوں نکالا؟ آج نوازشریف نے یہ بھی بتا دیا کہ ان کوکس نے نکالا؟جب این اے 120کا الیکشن ہوا تو میری والدہ کے مقابلے میں 40امیدوار کھڑے کردیے گئے۔الیکشن کے دن ہمارے کارکن غائب کردیے گئے۔پھر پولنگ کے روزووٹ ڈالنے کیلئے کئی کئی چکر لگوائے گئے۔ان سب ہتھکنڈوں کے باوجود اللہ نے شیر کو نوازشریف کو فتح دی۔انہوں نے نوازشریف کوووٹ عوام دیں گے ووٹ عوام نے دینا ہے انہوں نے نہیں دینا۔عوام ووٹ کو عزت دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.