کنڈا کلچرکاخاتمہ کرکے دم لینگے ، بجلی چوری قومی جرم ہے،،تمام صارفین اپنے بقایا جات اور بلز کی ادائیگی کریں ، میرغلام مجتبیٰ رند

بدھ مئی 20:58

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سب ڈویژن آفیسرکیسکواوستہ میرغلام مجتبیٰ رند نے کہاکہ کنڈا کلچرکاخاتمہ کرکے دم لینگے اور بجلی چوری قومی جرم ہے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ،تمام صارفین اپنے بقایہ جات اور بلز کی ادائیگی کریں ،ان خیالات اظہار انہوں نے پریس کلب اوستہ محمد کے قائم مقام صدرحارث خواجہ اور عبداللہ رند کی قیادت میں ملنے والیوفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کنڈاکلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے واپڈا حکام عوام کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے تیارہیں ،انہوں کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن بلاتفریق جاری ہے عوام کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے بروقت اپنے بل جمع کریں اور بجلی چوری سیاجتناب کرکے قومی فریضہ کاکردار اداکریں ،انہوں مزید بتایا کہ سینکڑوں غیرقانونی کنکشن منقطع کئے جاچکے ہیں اور درجنوں ٹرانسفامر بھی اتارلئے گئے ہے، بجلی چوروں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ایک سوال کے جواب میں کہا بجلی چور جتنا بااثر اور سیاسی لیڈر کیوں نہ اس سے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :