دالبندین بازار میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی ،متعدد گرانفروشوں کو جرمانہ کیا گیا

بدھ مئی 21:04

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ موسیٰ خیل اور ڈی ایس پی قمبر جمالدینی کی قیادت میں لیویز اور پولیس نے دالبندین بازار میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گرانفروشوں پر جرمانے عائد کیئے جبکہ کئی تھڑے اکھاڑ دیئے۔اس کارروائی کے دوران اے سی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے عوامی شکایات پر شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خوردونواز کی دکانوں پر چھاپے مار کر وہاں سے سبزی، گوشت، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ معلوم کیئے۔

(جاری ہے)

اس دوران نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور اس کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیئے گئے جبکہ مشکوک گرانفروشوں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں ۔ اس دوران پولیس اور لیویز فورس نے مسجد روڈ، لندن روڈ، مین بازار اور ڈاروبازار میں متعدد تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے ریڑھی بانوں کو ہٹا دیا۔شہر کی مختلف طبقہ فکر نے انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور تجاوازت کے خلاف کاروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں نگرانی کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :