کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور اندرون بلوچستان میں ضلع ڈسٹرکٹ کے مستقبل کے بارے میں آئندہ چند روز میں فیصلہ کیا جائیگا

بدھ 23 مئی 2018 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈسٹرکٹ چیئرمینز اور اندرون بلوچستان میں ضلع ڈسٹرکٹ کے مستقبل کے بارے میں آئندہ چند روز میں فیصلہ کیا جائیگا کہ نگراں سیٹ اپ کے دوران ان اداروں کے اختیارات محدود کئے جائے یا معطل کئے جائے کیونکہ موجودہ اسمبلیاں 31مئی کی رات کو تحلیل ہوجائے گی اور یکم جون کو نگراں سیٹ اپ بلوچستان سمیت پورے ملک میں آجائے گا اور یہ نگراں سیٹ اپ عام انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہوگا ،بلوچستان میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیارات کے بارے میں آئندہ چند روزمیں فیصلہ کیا جائیگا کہ انکے اختیارات محدود کئے جائیں یا دو یا تین ماہ کیلئے اختیارات معطل کردیا جائے تاکہ آنیوالے انتخابات پر ضلعی حکومتیں اثرا نداز نہ ہوسکے اور انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوسکے تاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو یہ شکایت نہ ہوکہ انتخابات کے دوران ضلعی حکومتوں ، ڈسٹرکٹ چیئرمین یا میٹروپولیٹن کارپوریشن نے انتخابات میں اثرا نداز ہونے کی کوشش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :