نگراں حکومت اور انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل ہی بلوچستان میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے کرنے کا فیصلہ

بدھ 23 مئی 2018 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) نگراں حکومت اور انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل ہی بلوچستان میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور حتمی فہرست وزیراعلی بلوچستان کو پیش کردی گئی ہے جو 31مئی سے پہلے بیوروکریسی کے تبادلے کریں گے تاکہ انتخابات کے دوران بیوروکریسی کے وہ افسران جو کافی عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات ہے انہیں تبدیل کیا جائے ،ان میں وزیراعلی سیکرٹریٹ ،چیف سیکرٹری آفس ،محکمہ مواصلات وتعمیرات ،خوراک ،پی اینڈ ڈی ،محکمہ اطلاعات ،محکمہ خزانہ ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی،پولیس ،لیویز ودیگر اہم محکمے بھی شامل ہیں ،جن افسران کی فہرستیں تیار کی گئی ہے انہوں نے ابھی سے ہی اپنے تبادلے رکوانے کی کوشش شروع کردی ہے ،جن افسران کی فہرست تیا ر کی گئی ہے ان میں بعض کا تبادلہ کیا جائے گا اور بعض کا او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام انتخابات کے دوران یہ افسران اپنی پسند کی کسی سیاسی جماعت کی اندرون خانہ حمایت نہ کرسکے اور انتخابات آزانہ اور منصفانہ ہو۔

متعلقہ عنوان :