ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل چہرہ بہت اچھی طرح پہچان چکے ہیں ،شہر کے دورے کے موقع پر گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 21:10

ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے لیڈرز صرف سیاست چمکا رہے ہیں، وہ کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اپنے اس طوفانی دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم محبت کی سیاست کرتے ہیں، نفرت کی سیاست کرنے والے ابھی تک اپنی جان نہیں چھوڑا سکے،انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کا اصل چہرہ بہت اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور اب وہ اس کے ہاتھوں دہوکہ کھانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے شہر کی توڑ پھوڑ میں مصروف رہے اور ہم اس کی تعمیر نو کرتے رہے، انہوں کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے دلوں کوتوڑ کرلوگوں کو آپس میںتقسیم کیا اور ہم نے سندھی-مہاجر یکجہتی کیلئے کام کیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور خدمت کی سیاست کرنے کا ہے جو لوگ شرانگیز باتیں کررہے ہیں ان کے ووٹرز ان سے بہت دور ہوجائیں گے۔

اپنے اس دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ صدر اور کئی دوسرے علاقوں میں گئے،انہوں نے شہر میں ہیٹ اسٹروک کے مراکز کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے صدرکے علاقے میں قائم کیمپس میں پینے کا ٹھننڈے ا پانی اور دیگر سہولیات کی موجودگی پر اطمیان کا اظہار کیا ۔انہیں بتایا گیا کہ ساؤتھ کراچی میں 18 ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث کوئی اموات نہیں ہوئیںگزشتہ روز اسپتالوں میں کل چار متاثرہ مریض آئے تھے جن کو طبی امداد دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ سڑکوں کے نزدیک ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے جائیں تاکہ مریضوں کوگرمی کی شدت سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ شدید گرمی کے موسم میں وہ خود بھی اپنا خیال رکھیں اور غیر ضروری طور پر گرمی میں گھومنے پھرنے سے گریز کریںوزیر اعلیٰ نے شہر اسپتالوں کا بھی دورہ کیا، مراد علی شاہطارق روڈ کی کیمپ کے بعد جے پی ایم سی پہنچے،ان کا کہنا تھا کہ سال 2015 میں بھی گرمی کی یہی کیفیت تھی، انہوں نے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد شہر میں گرمی سے بچائو اور تحفظ کے انتظامات کا جائزہ لینا بھی تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سب میرین انڈرپاس کے کام کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سب میرین انڈرپاس سے ٹریفک رواں دواں ہے اور سائیڈ کی سڑکیں بھی تعمیر ہوگئی ہیں،وزیراعلی سندھ نے سب میرین سے سن سنیٹ بالیوارڈ زیر تعمیر سڑک کا بھی معائنہ کیا جہاںروڈ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔