وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا

بدھ 23 مئی 2018 21:10

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بدھ کے سہ پہرمختصردورے پرخیبرایجنسی کی تحصیل جمرودپہنچے ۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑااورامیرمقام نے ہیلی پیڈپروزیراعظم کااستقبال کیاجبکہ اس موقع پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی اورشاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے ،جمرودپہنچنے کے بعد وزیراعظم نے نئے تعمیرشدہ 132کے وی پاورگرڈ سٹیشن کاافتتاح کیاجس سے فاٹاکے عوام کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :