سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی

بدھ مئی 21:10

سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ رات دیر گئے آمریکا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وصول کراچی ورثا کے ہراہ ایئرپورٹ پر پہنچے سبیکا کی جنازہ نماز میں بھی شرکت کی جس کے بعد عادل ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ اکشبار ہے ،ورثا کے میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے کہا ایک طرف خورشید شاہ سندھ کے اسپتالوں کا موازنا یورپ کی اسپتالوں سے کر رہے ہیں دوسری جانب سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ کی اسپتال میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتوں نے اسپتال کے باہر ہی دو بچوں کو جنم دے دیا ، انہوں نے کہا خالی بیان بازی کرنے سے یورپ جیسی اسپتالیں نہیں بن جاتی ہیں عملہ کام کرنا پڑتا ہے ، پ پ کے حکمرانوں نے سندھ کے وسائل کو تباہ و برباد کر دیا ہے نہ تعلیم ہے، نہ صحت کبھی سڑکوں پر بچے پیدا ہورہے ہیں تو کبھی اسپتالوں کے گیٹ پر ایسی طرقی پر حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے، سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا سندھ جس جنگلاتوں پر قبضے کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، جنگلات کی زمینوں پر پ پ کے وزیروں مشیروں نے قبضے کر کے اپنی زمینیں آباد کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا اب ایسے حکمرانوں کا وقت ختم ہونے والا ہے نئے پاکستان کے ساتھ نیا سندھ بھی بنے گا ۔