حکومت نے فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کے لیے تاریخی اعلان کر دیا گیا

فاٹا میں راہداری ٹیکس ختم کردیا گیا ہے،10سال تک سو ارب روپے سالانہ فاٹا میں خرچ کیے جائیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 18:54

حکومت نے فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کے لیے تاریخی اعلان کر دیا گیا
خیبر ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مئی 2018ء) :حکومت نے فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کے لیے تاریخی اعلان کر دیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں راہداری ٹیکس ختم کردیا گیا ہے،10سال تک سو ارب روپے سالانہ فاٹا میں خرچ کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کے لیے تاریخی اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کافاٹااصلاحات پراجلاس ہوا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نےجمرود میں132کےوی پاورگرڈ اسٹیشن کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔منصوبہ اسی دور حکومت میں شروع ہوکرمکمل ہوا۔گرڈاسٹیشن کےلیے زمین کی فراہمی پرمقامی افرادکےمشکور ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ابتداہے،فاٹا میں ترقی کاسفرجاری رہے گا۔گرڈاسٹیشن کی تعمیرپر78کروڑروپے خرچ ہوئے۔فاٹاکےانضمام کے معاملے پرمشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔فاٹاکےانضمام پرمستقل عمل اور ایک نظام کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔دیگرشہریوں جیسی سہولتوں کاحصول فاٹا کےعوام کاحق ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے لیے تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 10سال تک سو ارب روپے سالانہ فاٹا میں خرچ کیے جائیں گے۔فاٹا میں راہداری ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ فاٹا انضمام کاعمل اسی حکومت میں شروع کیا جائے۔قومی اسمبلی،سینیٹ وہ کام کرے گی جو فاٹا کے عوام کے حق میں ہو۔ہم صرف وعدے نہیں کرتے ہرطرف مسلم لیگ ن کاکام نظر آرہا ہے۔