عمران خان نےعوام کودھوکہ دیا،کےپی کوکھنڈربنا دیا،نوازشریف
آج بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کہاں بھاگ گئی؟ وعدے پورے کرکے نوازشریف سرخرو ہوگیا،کہتے تھے نوازشریف کووزارت عظمیٰ ،پارٹی صدارت سے نکالیں گے توصفر ہوجائے گا،اب ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 19:08
(جاری ہے)
تمہارا کے پی میں پول کھل گیا ہے۔آج مسلم لیگ اور نوازشریف سرخرو ہوگیا ہے۔ کہتے تھے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے توزیرو ہوجائے گا۔
پارٹی صدارت سے نکالیں گے اور زندگی بھر کیلئے نااہل کریں گے توصفر ہوجائے گا۔ اگر میں نے ذلیل ہونا ہوتا تو آج یہ ن لیگ کے دیوانے ساتھ نہ ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نیا پاکستان بن رہا تھا۔ آپ نے نوازشریف کو نکال کرترقی کا پہیہ روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا اور شیخ آفتاب کا جیل کا رشتہ ہے۔آج پھر نوازشریف پرمقدمات بنائے گئے ہیں۔آج نوازشریف پرکوئی کرپشن یا خرد بر د کا الزام نہیں ہے۔ الزام یہ ہے کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ پاکستان میں 20، 20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ لے کر آئے۔ان کوکوئی نہیں پوچھتا ہے۔نوازشریف نے کہاکہ کراچی کا امن قائم کیا، دہشتگردی کوختم کیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، ٹارگٹ کلنگ ختم کی۔ انہوں نے کہاکہ آج 2018ء کہیں بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی نااہلی کوختم کیاجائے۔ تو پھر کیا کرنا ہے؟انہوں نے کہاکہ ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم ووٹ کی خود بھی عزت کریں گے اور دوسروں سے بھی کروائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.