ْ اسلام آباد ،سیکٹر I-11میں ریڑھی مالکان نے غیر قانونی طور پر ریڑھیاں لگا کر روڑبلاک کر دی

بدھ مئی 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں ریڑھی مافیا سر گرم اسلام آباد کے سیکٹر I-11میں ریڑھی مالکان نے غیر قانونی طور پر ریڑھیاں لگا کر روڑبلاک کر دی الجلال ٹریولز کے ملازم کے مزاحمت پر ریڑھی مافیا کی بدتمیزی اور دھمکیاں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی محمد شوکت نے تھانہ سبزی منڈی کو بتایا کہ محمد عثمان اور دو نامزد ملزمان نے غیر قانونی طور پر الجلال ٹریولز کے سامنے ریڑھیاں لگادی اور روڈ بلاک کر دی جس پر ان کے ملازم نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے اس سے بد تمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی مدعی کی درخواست پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔۔ذیشان کمبوہ /

متعلقہ عنوان :