سینیٹ کا اجلاس کل دو پہر تین بجے طلب ، فاٹا اصلاحات کی منظوری دی جائے گی

بدھ 23 مئی 2018 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس کل (جمعرات) دو پہر تین بجے طلب کرلیا، فاٹا اصلاحات کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی سمری قائمقام صدر کو بھجوائی گئی ۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سمری منظور کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس جمعرات دو پہر تین بجے طلب کرلیا ہے اور اس بابت نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :