پشاور، ڈاکٹر رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کیلئے مسیحا کا کر دار کریں،فضل حکیم خان

بابرکت مہینے میں مریضوں کی ایسی بے مثال خدمت کر یں کہ وہ ہمیشہ ان کو دعائیں دیں،چیئرمین ڈیڈیک سوات

بدھ 23 مئی 2018 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کیلئے مسیحا کا کر دار کریں اور اس بابرکت مہینے میں مریضوں کی ایسی بے مثال خدمت کر یں کہ وہ ہمیشہ ان کو دعائیں دیںوہ سیدو شریف ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر وہاں موجود ڈاکٹروں، مریضوں اور انکے ساتھ آئے تیمار داروں سے باتیں کر رہے تھے اس موقع پرچئیرمین ڈیڈیک نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے انکے مسائل بھی پوچھے اور انکے مناسب سطح پر ازالے کا یقین دلایا ایم ایس سیدوگروپ آف ہاسپٹلز ڈاکٹر جہانگیر خان،ڈی ایم ایس ،تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان اور دیگر سینئرڈاکٹر بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،وہاں داخل مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مہیا سہولیات، ادویات اور مشکلات کے حوالے پوچھا تاہم مریضوں اور انکے لواحقین نے طبی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا چئیرمین ڈیڈیک نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ا س مقدس مہینے میں عوام کی سہولت کیلئے 24گھنٹے مختلف شفٹوں اور خصوصاً سحر و افطار کے اوقات میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنا نا ضروری ہے اس موقع پرلوگوں نے ماہ رمضان میں ہسپتال کا دورہ کرنے، ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے اقدامات پر چیئرمین ڈیڈک سوات کا شکریہ ادا کیا۔