پشاور،تحریک انصاف کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، محمد عاطف خان
اس سلسلے میں ایکول فاطمہ الفہری سکول مردان اور ویمن یونیورسٹی مردان اہم انقلابی اقدامات ہیں پورے صوبے کے ستر سالہ دور میں خواتین کے لئے صرف ایک یونیورسٹی بنائی گئی تھی،صوبائی وزیر تعلیم و توانائی
بدھ 23 مئی 2018 21:24
(جاری ہے)
اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن علی محمد خان،صوبائی اسمبلی کے اراکین افتخار علی مشوانی،طفیل انجم،کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود ،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر غزالہ یاسمین ،عبد الولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خورشید احمد،طلباء اور علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
عاطف خان نے کہاکہ ویمن یونیورسٹی کی بلڈنگ پر ہم نے تین سال پہلے کام شروع کیا تھا مگر مخالفین کے سٹے آرڈر سے اس جگہ پر یونیورسٹی کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی گئی۔اس یونیورسٹی نی2016میں کام شروع کیا اس وقت صرف چھ شعبے تھے مگر آج گیارہ مختلف شعبہ جات میں طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مردان شہر کو تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے گرلز کیڈٹ کالج مردان کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اللہ فضل و کرم سے گرلز کیڈٹ کالج مردان کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کی جارہی ہے جبکہ 350کنال رقبے پر صوبے کی دوسری انجنیئر نگ یونیورسٹی مردان میں تعمیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ کھیل کود کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مردان میں 402کنال اراضی پر پارک اور 32کروڑ روپے کی لاگت سے مردان بورڈ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں ان کو اپنے باپ دادا کے ناموں سے منسوب نہیں کیا بلکہ ان کے نام یا تو علاقے کے نام پر رکھے گئے اور ان لوگوں کے نام پر جنہوں نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہو اور جن کی خاص کامیابیاں ہو۔انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کام ہوتا ہے لوگوں کو تعلیم دینا ، روزگار دینا نہیں مگر سابقہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے رشتے داروں اور ورکرز کو روزگار دینے کے لئے انہیں تعلیمی اداروں میں بھرتی کیا جسے تعلیمی نظام انتہائی خراب ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں سب میں میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے اس لئے آج دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہیں۔محمد عاطف خان نے کہاکہ ہماری نیت اور سمت درست ہے انشاء اللہ پاکستان کو ضرور ایک بہتر ملک بنائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.