سرگودھا:محکمہ تعلیم نے 21 اساتذہ کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پنجاب بھر کے ان آفسران سے اگلی تعیناتی کیلئے آپشن طلب کر لی گئی،ترقی پانے والوں میںسرگودھا کے اصغرپرویز اورظفر اقبال شامل

بدھ مئی 21:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) محکمہ تعلیم نے 21 اساتذہ کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،،پنجاب بھر کے ان آفسران سے اگلی تعیناتی کیلئے آپشن طلب کر لی گئی ہیں،ترقی پانے والوں میںسرگودھا کے اصغرپرویز اورظفر اقبال شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے 21 اساتذہ کو 19 گریڈ سے ترقی دے کر گریڈ 20 کے احکامات جاری کئے ہیں،ترقی پانے والے آفیسران میں گورنمنٹ ہائی سکول دینا پور لودھراں کے غلام محی الدین اعوان، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول لطف آباد ضلع ملتان کے اللہ بخش، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول فیروز وٹواں کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد اقبال، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 سلانوالی کے اصغر پرویز چیمہ، ایم اے جناح ہائی سکول ملتان کے اعزاز احمد خان، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سید پور رود راولپنڈی کے ٹرپل ایس زائد احمد خان، قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ قصور کے ٹرپل ایس محمد اسلم ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈاہرانوالہ کے ٹرپل ایس زائد علی ، قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ شاہ پور سرگودھا کے پرنسپل چوہدری ظفر اقبال،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بودلہ ملتان کے ٹرپل ایس محمد اصغر، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سمبڑیال سیالکوٹ کے پرنسپل محمد عارف ، گورنمنٹ جامع العوم ہائی سکول ملتان کے پرنسپل محمد اسلم ، قائد اعطم اکیڈمی فارایجوکیشنل دویلپمنٹ لاہور کے ٹرپل ایس میاں محمد خلیل، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چک نمبر 172 ڈبلیو بی وہاڑی کے پرنسپل محمد رمضان، گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 52 ایل اوکاڑہ کے پرنسپل محمد یونس اعوان ، گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور لیہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ریاض بھٹہ، قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمپنٹ اسلام آباد کے پرنسپل ، معراج الدین ، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب لاہوکے ڈائریکٹر ذوالقار بھٹی نصرت الاسلام ہائی سکول کے ٹرپل ایس محمد صدیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفر گڑھ محمد عقیدت حسین اور گونمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بورے والا کے پرنسپل محمد صدیق شامل ہیں ، یاد رہے کہ ترقی کا عمل مکمل ہو چکا ہے بہت جلد محکمہ تعلیم ترقی پانے والے آفیسران کو اگلی تعیناتی دے دگی