Live Updates

ْ (ن) لیگ کا اصل بیانیہ ’’کر پشن بچائو ‘‘ ہے جو جمہوریت دشمنی ہے : سینیٹر چوہدری محمدسرور

بدھ 23 مئی 2018 21:26

ْ (ن) لیگ کا اصل بیانیہ ’’کر پشن بچائو ‘‘ ہے جو جمہوریت دشمنی ہے : سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا اصل بیانہ ’’کر پشن بچائو ‘‘ ہے جو جمہوریت دشمنی ہے ‘(ن) لیگی قیادت کے پاس اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں کیوں نہیں دیتے افوا ج پاکستان اور سپر یم کورٹ کیخلاف حکمرانوں کی جملہ بازی ملک وقوم کیلئے بھی خطرہ ہے ‘محاذآرائی اور ٹکرائوکی سیاست (ن) لیگ کو تباہ وبرباد کر رہی ہے ‘چیئر مین نیب کیخلاف حکومتی اقدامات جمہوریت کی نفی اور اداروں کو کمزور کر نے کی سازش ہے جسکے خلاف پوری قوم آواز بلند کر رہی ہے ‘آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز پارٹی دفتر میں مختلف علاقوں سے آنیوالے دفود سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہاکہ حکمران اب پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ان کے تمام عزائم ناکام ہوں گے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ عوام اب ملک دشمنوں کو ہر محاذپر نشانہ عبر ت بنادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیب بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی کر پشن بچانے کیلئے سپر یم کورٹ اورنیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیںاور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کا ایجنڈہ صرف اور صرف کر پشن کا بچائو ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات