چوتھا نذیر سینئرمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، دھرمپورہ جمخانہ نے غلام قادر میموریل کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 23 مئی 2018 21:26

چوتھا نذیر سینئرمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، دھرمپورہ جمخانہ نے غلام قادر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) چوتھے نذیر سینئرمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں دھرمپورہ جمخانہ نے غلام قادر میموریل کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ کارسن گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں غلام قادر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 232 رنز بنائے۔ کامران شوکت اور عمران مشتاق نے 50-50 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ذیشان اخلاق نے 28 رنز، شاہد ملک نے 24 رنز اور رضا نے 20رنز بنائے۔ رحمان قادر نے 3 وکٹیں اور افتخار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دھرمپورہ جمخانہ نے مطلوبہ سکور 6 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ رحمان قادر نے شاندار 111 رنز بنائے۔ عبدالباسط نے 50 رنز، اویس احمد نے 25 رنز اور سہیل اصغر نے 23 رنز بنائے۔ غلام مرتضیٰ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :